حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سماجی ومذہبی شخصیت مخدوم زادہ ایس حافظ مطلوب احمد چشتی کی زیر قیادت بھائی خان چوک پر محفل ختم خواجگان کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر معروف صحافی عثمان اجمیری کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حافظ مطلوب احمد چشتی نے کہا کہ عثمان اجمیری نا صرف دیانتدار صحافی تھے بلکہ وہ ایک مخلص قلم کار اور خدا ترس انسان تھے۔ عثمان اجمیری کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا اللہ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔