سکھر( نمائندہ جسارت)شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت ،،شہری دور دراز سے پانی بھرنے پر مجبور۔ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے مختلف علاقوں مائیکرو کالونی،بھوسہ لائن ،نیو پنڈ ،نمائش گراؤنڈ ،چونا بھٹہ و دیگر رہائشی علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث متاثرہ علاقے کے لوگ پانی برتن اور بوتلیں اٹھا پانی کی تلاش میں گھومتے ہوئے نظر آرہے ہیں پانی کی قلت کی وجہ متاثرہ لوگ دور دراز سے پانی بھرنے اور رقوم کے عیوض پانی خریدنے پر مجبور ہو گئے مکینوں کے مطابق پانی کی قلت کی وجہ سے گھریلوں سرگرمیاں مفلوج ہو گئی ہیں شکایت کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ہے متاثرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔