نوابشاہ ،سول اسپتال عدم توجہ کا شکار مریض بنیادی سہولیات سے محروم

343

نوابشاہ (سٹی رپورٹر ) سول اسپتال نوابشاہ میں امراض قلب کی ای سی جی اور دیگر کلینیکل مشین خراب ،ائر کنڈیشن بند ،مریضوں کی حالت بدستور خراب، مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں، ڈی سی نوابشاہ کے صفائی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق نوابشاہ سول اسپتال میں امراض قلب وارڈ میں مریضوں کے لیے لگائے جانے والے ائر کنڈیشن بدستور خراب پڑے ہیں جبکہ پنکھوں کے کنکشن پہلے ہی منقطع کر دیے گئے تھے۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ وارڈ کا عملہ کسی قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار نہیں جس کی وجہ سے مریضوں کی زندگیوں کو بڑے پیمانے پر خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں جب ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا تو اس نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ جب مجھے ایکیوپمنٹ ہی فراہم نہیں کیے جائیں گے تو ڈاکٹرز کیسے علاج کر سکتے ہیں جبکہ سول اسپتال نوابشاہ کی انتظامیہ کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے، ڈی سی نوابشاہ ابرار احمد جعفر نے اس جانب توجہ بھی دی ہے لیکن ان کے احکامات پر عمل نہیں کیا جا رہا جبکہ ہر سال کروڑوں روپے کا بجٹ کہاں استعمال ہو رہا ہے میں اس بارے میں کچھ نہیں بتا سکتا، وارڈ میں ہفتہ صفائی کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دیے گئے، امراض قلب میں صرف ایک جمعدار ہے جس سے پوری عمارت کی صفاف کروائی جاتی ہے جبکہ بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے واش روم تعمیر کیے جانے والا کام بھی تاہم التوا کاشکار ہے۔