تاشقند (جسارت نیوز)جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس ا سٹار کرسٹیانا پلیسکووا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ گزشتہ روز ازبکستان میں ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز رائونڈ 32 میچ میں جمہوریہ چیک کی کرسٹیانا پلیسکووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کی حریف کھلاڑی جاسمین پائولینی کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرادیا۔