ایبٹ آباد (جسارت نیوز) پروفیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا ایبٹ آباد میں اختتام ہوگیا۔ نیشنل باکسنگ کلب کے کھلاڑیوں عمران اور کاشف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی علی خان جدون، جنرل (ر) ایاز رانا اور امجد شاہزمان جدون تھے۔ چیمپئن شپ میں ملک سے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنی کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا۔ ہزارہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ باکسنگ کا بڑا ایونٹ منعقد ہوا۔ چیمپئن شپ میں ایبٹ آباد نیشنل باکسنگ کلب کے کھلاڑی 60 کے جی میں عمران اور 64 کے جی میں کاشف نے اپنے مدمقابل باکسروں کو ناک آئوٹ کی بنیاد پر شکست دی۔ اس موقع پر ایبٹ آباد نیشنل باکسنگ کلب کے کوچ اورنگزیب خان جدون نے یہاں بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس چیمپئن شپ کا مقصد اچھے کھلاڑیوں کی حوصہ افزائی کر کے انہیں ملکی سطح پر کھیلنے کے موقع فراہم کرنا ہے، ہزارہ باکسنگ کا گڑھ ہے۔