نیشنل گیمز ، سندھ مینز والی بال ٹیم کے انتخاب کیلیے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

114

کراچی( اسٹاف رپورٹر )33 ویں نیشنل گیمز پشاور میں شرکت کے لئے سندھ مینز والی بال ٹیم کے انتخاب کے لیئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن کراچی میں منعقدہ مذکورہ ٹرائلز میں سندھ کے مختلف ڈویڑنز کے 58 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اس ضمن میں قائم کردہ نیشنل و انٹرنیشنل تجربے کی حامل سیلیکشن کمیٹی کے چیئرمین نورحسن بلوچ، ممبران، مسروریارخان، مظہرالدین میمن، فرقان حسین اور محمد شہباز باجوہ نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیئے جبکہ سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے صدر شاہ نعیم ظفر اور سیکریٹری شاہد مسعود ٹرائلز کے عمل کی نگرانی کی۔اس موقع پر گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن کراچی کیپرنسپل لالا عبدالوحید عباسی، لاڑکانہ کے سیکریٹری امتیاز جاگیرانی، سید نعمان الدین،نواز حیدر اور دیگر موجود تھے۔بعد ازاں سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری و سیکریٹری حیدرآباد ڈویڑنل والی بال ایسوسی ایشن پرویز احمد شیخ نے پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری و سندھ کے صدر شاہ نعیم ظفر، سیکریٹری شاہد مسعود، خازن فرقان حسین سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان اور سندھ بھر میں والی بال کے فروغ کے لیئے اقدامات کرنے پر مبارکباد پیش کی۔