اسلام آباد ( آن لائن )حکومت نے طور خم کے بعد چمن بارڈر کو بھی آپریشنل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔، چمن بارڈر 90دن میں کھو ل دیا جا ئے گا ۔ تفصیلا ت کے مطابق وفاقی حکومت نے طور خم بارڈر کھو لنے کے بعد اب چمن بارڈر کھو لنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چمن بارڈر کو 90 روز میں کھول دیا جائے گا
اور اس پر بھی جدید کراسنگ پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ چمن سرحد کھلنے سے پاک افغان تجارت کو فروغ ملے گا۔ یاد رہے کہ حکومت نے طور خم بارڈ ر پر جدید کراسنگ پوائنٹس بنا دیے ہیں جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے خود کیا۔ ا س اقدام کے بعد اب طور خم بارڈر تجارت کیلیے 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔
چمن بارڈر