ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی کمانڈرز آزاد جموں کشمیر کے بارے میں غیر ذمے دارانہ بیان دے رہے ہیں۔
بھارتی آرمی چیف کی گیدڑبھبکیوں پرافواج پاکستان نے کرارا جواب دیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی کمانڈرزکو مقبوضہ کشمیرمیں حالات کنٹرول کرنے میں ناکامی پر یہ مایوسی ہے اور اسی مایوسی میں بھارتی فوجی کمانڈرز آزاد جموں کشمیرسےمتعلق غیرذمے دارانہ باتیں کررہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کیلیےڈرامے بازیاں کررہا ہے اگر بھارت نے کسی بھی مہم جوئی کی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کمانڈرزکے بیانات مقبوضہ کشمیر کے محاصرے سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔
Accusations of infiltration/presence of alleged terrorists camps are pretext for a false flag operation/misadventure which if tried shall have serious consequences for regional peace.Pak Armed Forces are fully prepared to respond to any aggression/misadventure regardless of cost.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 24, 2019