لاڑکانہ،نہ تیز رفتار ٹریکٹر رکشے سے ٹکرا گیا،4 افراد جاں بحق

160

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شہر کے سول لائن تھانہ کی حدود رسول آباد چوکی کے قریب ٹریفک حادثہ میں دادی، پوتی سمیت 4 سالہ بچہ جاں بحق، رکشہ ڈرائیور زخمی، پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو حراست میں لے کر ٹریکٹر تحویل میں لے لیا۔ شہر کے سول لائن تھانہ کی حدود رسول آباد چوکی کے مقام پر تیز رفتار ٹریکٹر بے قابو ہو کر آگے چلنے والی مسافر بردار چنگ چی رکشے پر چڑھ دوڑا، جس حادثے کے باعث حادثے کے نتیجے میں لوہر کالونی کی رہائشی میماں خاتون اس کی پوتی 5 سالہ ارم چانڈیو سمیت 4 سالہ مدثر لغاری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ گنجان آباد علاقے میں خوف ناک حادثے کے باعث علاقہ مکینوں اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا گیا، پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریکٹر کو بھی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس اور مقتولین کے ورثا کے مطابق میماں خاتون بیمار 5 سالہ پوتی کو علاج کی غرض سے چانڈکا شیخ زید چلڈرن اسپتال لے جارہی تھی کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا۔ دوسری جانب جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ تحصیل باقرانی کے قریب تالاب میں نہاتے ہوئے چار سالہ سعید کورائی ڈوب ہوگیا۔ اطلاع پر ورثا نے پہنچ کر بچے کی لاش تالاب سے نکالر کر چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، جہاں بچے کے موت کی تصدیق کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی۔ ورثا کے مطابق سعید کورائی گاؤں کے قریبی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا، جس کی موت کی تصدیق ڈاکٹروں نے بھی کی ہے۔ دوسری جانب جاں بحق بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری، روپوش و مطلوب 14 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ کنگا پولیس نے ڈکیتیوں، لوٹ مار اور چوریوں کی وارداتوں میں ملوث ملزم مور جت کو ریوالر اور گولیوں سمیت، سول لائن پولیس نے دوران چیکنگ لاہوری ریگولیٹر سے ملزم روحیل مسیح کو ریوالر اور گولیوں سمیت، ولید پولیس نے عدالت سے سزا یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش 15 سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری ملزم محسن مکول کو ایک کلو ایک پائو چرس سمیت، وارث ڈنو ماچھی پولیس نے دوران چیکنگ سنگین نوعیت کے مقدمے میں مطلوب ملزم صالح عرف لباڑی ماچھی کو کلو چرس سمیت، دڑی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم وسیم شیخ کو ایک کلو آدھا پائو چرس سمیت، ولید پولیس نے دوران چیکنگ آریجہ روڈ سے ملزم ریاض چانڈیو کو ایک کلو ایک پائو چرس سمیت، باڈہ پولیس نے دوران چیکنگ پانچ سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری ملزم فدا کھوکھر اور اغوا کے مقدمے میں اشتہاری ملزم منٹھار تنیو کو، سول لائن پولیس نے ملزم ستار عرف اعجاز جتوئی کو چرس سمیت، مارکیٹ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم نور اللہ مگسی کو چرس سمیت، سیہڑ پولیس دوران چیکنگ ملزم علی جان گاڈہی کو چرس سمیت، دھامراہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم غلام قادر بروہی کو نشہ آور چوبیس پاکیٹ گٹکوں سمیت جبکہ سچل پولیس نے دوران چیکنگ دو ملزمان اکبر شاہ اور صادق چنو کو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کیخلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔