سوفیا کینن نے گوانگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

130

گوانگ ژو (جسارت نیوز) امریکاکی سوفیا کنن نے گوانگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ گزشتہ روز چین میں ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میچ میں امریکا کی سوفیا کنن نے سخت مقابلے کے بعد حریف آسٹریلوی ٹینس کھلاڑیسمانتھااسٹوسر کو پہلے سیٹ میں 6-7 (4-7) سے شکست کے باوجود اگلے دونوں ا سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔