وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کمشنر آفس راولپنڈی کا دورہ

427

پنجاب:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کمشنر آفس راولپنڈی کا دورہ ، 6 فلٹر کلینکس قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

کمشنر آفس راولپنڈی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں کام کرنے والوں کو کار کردگی کی بنیاد پر ایمرجنسی الاوئنس دیا جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری کے آفس میں ڈینگی مانیٹرنگ کیلے خصوصی سیل کام کررہے ہیں۔ڈینگی کے خاتمے اور مریضوں کے علاج کی کوششوں کو تیز کیا جارہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ عوام کے ساتھ ہوں اور تمام تر صورتحال کا جائزہ لینے خود راولپنڈی آیا ہوں،مریضوں کے علاج کے لیے کلینکل، مینجمنٹ، پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے۔
حکومت پنجاب نے لاہور اور راولپنڈی کےڈپٹی کمشنرز کو ڈینگی مہم میں کوتاہی پر ہٹا دیا ہے ،اب غفلت برداشت نہیں کروں گا۔عوام میں ڈینگی سے بچاؤ کا شعور بیدار کرنے کیلیے سیمینار اور واک منعقد کر نے کا اعلان کیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈینگی مہم میں تمام اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا اور ڈینگی کو مسلسل اور مربوط کاوشوں سے ختم کریں گے۔