17ویں ہیلتھ ایشیاء کانفرنس2019،آغاز کل سے ایکسپوسینٹرکراچی میں ہوگا

480

کراچی (اسٹا ف رپو رٹر)3روزہ ہیلتھ ایشیاء کانفرنس کاافتتاح باقاعدہ کل ہوگا،کانفرنس 26ستمبرتک جاری رہے گی،کانفرنس میں چین، امریکہ، برطانیہ اور جرمنی سمیت 27 ممالک کے 500 مندوبین کی شرکت متوقع ہے،17ویں ہیلتھ ایشیاء کانفرنس2019، 24ستمبرکوایکسپوسینٹرکراچی میں ہوگی،باقاعدہ افتتاح کل ہوگا،

پاکستان کا سب سے بڑا ہیلتھ اینڈ فارما ایکسپو 24 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا، تین روزہ ہیلتھ اینڈ فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش اور کانفرنسیں 2019 پاکستان کا سب سے بڑا سالانہ صحت اور دواسازی کی صنعت کا ایونٹ ہے اور 24 سے 26 ستمبر تک ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہورہاہے،

24ستمبرکوایونٹ کے پہلے روزذیابیطس اور بنیادی زندگی کی معاونت سے متعلق ورکشاپس: کارڈیالوجی، اینستھیزیا، مڈویوز کے کردار، بالغ، بچے اور نوزائیدہ اور سی ایم ای سیمینار ہوں گے،

جبکہ 25 ستمبر کو کارڈیک سرجری، انفیکشن سے بچاؤ اور کنٹرول، نیورولوجی اور زچگی صحت سے متعلق سیمینار اور26ستمبرکو ریاست ہائے متحدہ کے میڈیکل لائسنسنگ امتحان (یو ایس ایم ایل ای مرحلہ 2 سی ایس) کے بارے میں اورینٹیشن سیشن اور شعبہ اطفال، بانجھ پن، ریڈیولاجی اور سیف بلڈ ٹرانسفیوڑن سے متعلق سیمینار منعقدہوں گے،

تقریب میں چین، ترکی، ایران، کینیڈا، سنگاپور، سعودی عرب، امریکہ، برطانیہ اور جرمنی سمیت 27 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 500 کے قریب مندوبین کی شرکت متوقع ہے،

ایکسپوسینٹرکراچی کے چھ ہالوں میں صحت، دواسازی اور تحقیق سے وابستہ کمپنیاں مختلف اسٹالز پر اپنی جدید مصنوعات کی نمائش کریں گی۔نمایاں قومی اور بین الاقوامی اسکالرز کو سننے کیلئے 40ہزار سے زیادہ شرکاء کی نمائش اور 15 سے زائدسیمینار میں شرکت کی توقع کی جارہی ہے،