لاڑکانہ، بجلی کی تار لگانے پر دو برادریوں میں تصادم، ایک قتل

94

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) فتح پور محلہ رتوڈیرو میں بجلی کی تار لگانے پر سومرو اور چانڈیو برادری میں جھگڑا فائرنگ کے نتیجے میں 42 سالہ محمد پنجل ولد کھبڑ خان سومرو موقع پر دم توڑگئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے، بعد ازاں ورثہ نے مقتول کی لاش چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، بتایا جاتا ہے کہ سومرو اور چانڈیو برادری میں بجلی کی تار پول سے لگانے پر جھگڑا ہوا بعد ازاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل اور دو زخمی ہوئے ہیں، دوسری جانب اے ایس پی لاڑکانہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ رتوڈیرو پہنچ کر 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، فتح پور محلہ رتوڈیرو میں پولیس نے علاقے کا محاصرہ کیا تاہم آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔