نوابشاہ، کتے و سانپ کے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے کے متعلق شکایات کے لیے کنٹرول روم قائم

130

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بے نظیر آباد ابرار احمد جعفر نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ضلع بینظیرآباد کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اور کتے و سانپ کے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے کے متعلق عوامی شکایات کے لیے ڈپٹی کمشنر کیمپ آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کے فون نمبر 02449370334 ، 02449370337 اور فیکس نمبر 02449370338 پر شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں ڈپٹی کمشنر نے ایک اور اعلامیہ میں ایم ایس پی ایم یو سی اسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام اسپتالوں میں کتے اور سانپ کے کاٹنے سے بچائو کی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے ان کے دفتر کو بھی آگاہ کیا جائے۔