نوابشاہ،پولیس کی چھاپا مار کارروائیوں کے دوران 31 منشیات فروش گرفتار

213

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم کی ہدایات پر ایس ایس پی تنویر حسین تنیو نے منشیات فروشوں کیخلاف چھاپا مار کارروائیوں کے دوران 31 منشیات فروشوں کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ ادھر شہید بے نظیر آباد کی پولیس کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں چھائے مار کارروائیوں کے دوران 198 لیٹر کچی شراب 3754 گرام چرس بڑی میں 2100 سو برآمد کی ہیں جبکہ نشہ آوروں کے خلاف مقامی تھانے میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ایس ایس پی تنویر حسین تنیو نے منشیات فروشوں کے خلاف کسی بھی قسم کی رعایت دینے سے انکار کر دیا ہے۔