دادو (نمائندہ جسارت) لطیف آباد ون سے نامعلوم چور مولوی محمد امین آرائیں کے گھر کے تالے توڑ کر گھر میں موجود لاکھوں روپے کے سونے کے زیورات اور 15 ہزار روپے نقد چوری کرکے فرار ہوگئے اطلاع کے بعد اے سیکشن پولیس نے پہنچ واقعے کے تفصیل کٹھے کیے اور واقعے کی جانچ کے حوالے مختلف لوگوں سے ہوچھ گچھ شروع کردی۔ اس موقع پر مولوی محمد امین نے بتایہ کہ بچے رشتیداروں کے پاس گئے ہوئے تھے گھر بند تھا اور نامعلوم چوروں نے گھر تالے توڑ کر گھر میں موجود 2 لاکھ 50 ہزار کی مالیت کے دو سونے کے کنگن، دو سونے کے فل سیٹ اور 15 ہزار نقدی چوری کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔ واقعے کی این سی رپورٹ دادو کے اے سیکشن تھانہ پر درج ہے۔