پی پی کی مولانا فضل الرحمن سے رابطے کی کوشش، ملاقات طے نہ ہوسکی

155

اسلام آباد (صباح نیوز) جمعیت علما اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو سابق صدر آصف علی زرداری کا پیغام پہنچا دیا گیا، پارٹی کی اہم کمیٹی آئندہ ہفتے مولانا سے ملاقات کرے گی، فوری ملاقات طے نہ پاسکی۔ پیپلزپارٹی کی قیادت مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں حکومت کو مستعفی ہونے کی دسمبر 2019ء تک کی ڈیڈلائن سے آگاہ کرے گی، مولانا انہیں آزادی مارچ کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول کے بیان پر آصف زرداری نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے، پی پی رہنما کے مطابق آصف زرداری کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں بلاول کے بیان کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول کے بیان سے دونوں جماعتوں میں غلط فہمی کے پیش نظر آصف علی زردای نے پارٹی کو فوری طور پر مولانا سے رابطے کی ہدیت کی جس پر ان کے معتمد خاص نے مولانا سے رابطے شروع کر دیے ہیں تاہم فوری ملاقات طے نہ ہوسکی۔ پیپلزپارٹی نے جے یو آئی ف کی قیادت سے رابطہ کیا اور بتایا کہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ پی پی پی رہنما کو بتایا گیا کہ مولانا فضل الرحمن اسلام آباد سے باہر ہیں جیسے ہی آئیں گے آگاہ کردیں گے۔
فضل الرحمن پی پی ملاقات