لاڑکانہ، پی ایس 11 پر ضمنی انتخابات، مختلف  برادریوں کی جانب سے مشاورت جاری

152

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) صوبائی حلقے پی ایس 11 پر ہونے والے انتخابات کے لیے مختلف برادریوں کی جانب سے مشاورت کا عمل جاری ہے، گزشتہ روز سندھ بروہی اتحاد کا اجلاس ایڈووکیٹ مظفر خان بروہی کی زیر صدارت لاڑکانہ میں ہوا جس میں بروہی سمیت مختلف برادریوں کے معززین نے شرکت کی جہاں پی ایس 11 پر ہونے والے انتخابات کے لیے مختلف معاملات پر غور کرتے ہوئے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بروہی برادری کا اجلاس آئندہ چند روز میں طلب کرکے حتمی امیدوار کا بھی اعلان کیا جائے گا۔