نوابشاہ، ڈپٹی کمشنر کے ضلع بھر میں  کتا مار مہم شروع کرنے کے احکامات

116

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بینظیرآباد ابرار احمد جعفر نے ایک لیٹر جاری کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، چیئرمین میونسپل کمیٹی اور تمام ٹاؤن افسران کو ضلع بھر میں کتا مار مہم شروع کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقوں میں آوارہ کتون کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو کافی مشکلات درپیش ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کتا مار مہم کی ہفتہ وار رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس کو ارسال کی جائے۔