لاڑکانہ ،چانڈکا اسپتال میں صفائی کا ناقص انتظام، ادویات کی قلت

81

 

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت)چانڈکا اسپتال کا نیفرالاجی ڈائیلاسز وارڈ ادویات کی قلت، صفائی کے ناقص نظام کا شکار ہے، جبکہ 14 میں سے 7 مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ قنبر کے رہائشی علی جان، لاڑکانہ کے مسرور علی مہیسر جو اپنے رشتے داروں کا ڈائیلاسز کروانے کے لیے نیفرالاجی وارڈ میں تھے کا کہنا ہے کہ یہاں روزانہ کی بنیاد پر ڈائیلاسز کے لیے 2 ہزار سے 25 سو تک خرچ ہو رہا ہے، ادویات باہر سے لانی پڑتی ہیں، اسپتال میں نہیں ملتیں، جبکہ صفائی کا بھی انتہائی ناقص نظام ہے۔ ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس کی بھی 7 مشینیں خراب ہیں اور 7 چل رہی ہیں۔ جبکہ وارڈ میں موجود ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خراب مشینیں بنائی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب گردوں میں پانی کی صفائی کے انتہائی حساس ڈائیلاسز وارڈ میں صفائی کا انتظام نہ ہونے کے سبب شدید گندگی کے باعث جراثیم مرض کے بگاڑ کا سبب بن رہے ہیں۔