اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انسانی بنیاد پرکوئی امداد مقبوضہ کشمیرمیں نہیں دی جا
رہی، نوجوان کشمیریوں کوبھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ٹوئٹ پیغام دیتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پراب تک دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ہٹلرجیسے مودی کو دنیا بھرمیں ایوارڈ دیے جا رہے ہیں۔