کراچی (اسٹا ف رپورٹر) ہومیو پیتھک کی12 تنظیموں پرمشتمل فیڈریشن آف سندھ ہومیو پیتھک ایسوسی ایشنزنے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف کراچی پریس کلب پر ہفتہ کو”کشمیر بنے کا پاکستان“ مظاہرہ کیا،جس میں مرد وخواتین ہومیو پیتھک ڈاکٹرز اور طلبا ء نے بڑی تعدادمیں شرکت کی،
اس موقع پرہومیو پیتھک ڈاکٹرز نے نریندرمودی کے پتلے کو کنکریاں ماریں او پتلا بھی نذر آتش کیا،بعد ازاں ہومیو ڈاکٹرز نے پاک فوج کی حمایت میں نعرے بھی لگائے اور پاک فوج کی ملک کیلئے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،
مظاہرے میں سندھ بھر سے آنے والے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز اور تنظیموں کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ہومیو پیتھک کی12 تنظیموں پرمشتمل فیڈریشن آف سندھ ہومیوپیتھک ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں ڈاکٹر سیدجاوید شاہ،ڈاکٹر ظہیر اختر،ڈاکٹر محمد طیب، ڈاکٹر معین خان، ڈاکٹر صدیق المدنی، ڈاکٹرعبدالرشید ویانی ڈاکٹر عمران خان،ڈاکٹر جنید بخاری،ڈاکٹر عباسی،ڈاکٹر اسلم،ڈاکٹر صدیق علی انصاری اور ڈاکٹر ابوبکر میمن نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہمیشہ رہے گی جس پر مقبوضہ کشمیر کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی کوشش کی اسکا نام و نشان مٹا دینگے،
مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کر کے تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی ہے اب وہ سمجھ لے کہ کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا،اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا وقت آگیا ہے،
انہوں نے کہا کہ آج کا مظاہرہ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہے جو کشمیر کاز کیلئے متحدہوا ہے،مظاہرے میں فیڈریشن آف سندھ ہومیو پیتھک ایسوسی ایشنز میں شامل تنظیموں پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن، پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل سوسائٹی، ہومیوپیتھک فارماسوٹیکل اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن،ہومیوپیتھس میڈیکل آرگنائزیشن،پاکستان ہومیوپیتھک فزیشن سوسائٹی،
ینگ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن،آل پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل الائنس، ایش ویلفیئر ایسوسی ایشن،ہیلتھ اینڈ ہائیجن سوسائٹی، سوسائٹی آف ہومیوپیتھی،پاکستان ہومیوپیتھک ڈاکٹر ز الائنس اور بزم ہومیوپیتھی،الجناح ہومیو پیتھک ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داروں اور ممبران شامل تھے۔