خورشید شاہ کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے، نیر بخاری

177

اسلام آباد ( آن لائن ) رہنما پیپلز پارٹی نیرحسین بخاری نے کہاہے کہ خورشید شاہ کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے،نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں، نیب حکومتی ارکان کو ریفرنس دائر ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کر رہی ہے۔ نیر بخاری نے خورشید شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خورشید شاہ کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے، خورشید شاہ کے خلاف تاحال ایک تحقیقات جاری ہے۔ نیربخاری نے کہاکہ نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں، نیب حکومتی ارکان کو ریفرنس دائر ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کر رہی۔ نیئر بخاری نے کہاکہ خورشید شاہ سمیت دیگر اپوزیشن ارکان کو انکوائری کے مرحلے پر ئی گرفتار کیا جاتا ہے،نیب کی کارکردگی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ نیربخاری نے کہاکہ نیب سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھال رہی ہے، نیب کی جانب سے سیاستدانوں کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ نیربخاری نے کہاکہ حکومتی ارکان کہتے ہیں کہ نیب ان کے ماتحت نہیں لیکن تمام کام ان کی ہدایات پر ہی ہوتے ہیں۔ نیر بخاری نے کہاکہ وزرا اپوزیشن رہنمائوں کی گرفتاریوں سے قبل ہی ان کی کی گرفتاریوں کا دعویٰ کرتے ہیں۔
نیر بخاری