کراچی(نمائندہ جسارت) سندھ اسمبلی نے جمعے کو اپنے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ کی گرفتاری کے خلاف پیپلز پارٹی کی خاتون رکن ماروی راشدی کی پیش کردہ قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ قرارداد کے مطابق
وفاقی حکومت سلیکٹڈ احتساب کر رہی ہے‘ ایسے ہتھکنڈوں سے جمہوریت کو نقصان پہچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سیدہ ماروی راشدی نے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان نے کورم کی نشاندہی کی جس پر اسپیکر آغا سراج درانی نے انہیں سختی سے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں بار بار ہائوس کو ڈسٹرب کرتے ہیں ۔
سندھ اسمبلی