بلاول کو اے پی سی اعلامیے کی پاسداری کرنی چاہیے، فضل الرحمان

102

لاہور(نمائندہ جسارت ) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کواے پی سی کے اعلامیے کی پاسداری کرنی چاہیے۔ بلاول کی آزادی مارچ میں شرکت سے انکار وجہ نہیں جانتا،آزادی مارچ کامیابی سے ہمکنار ہوگااور حکومت کو جانا ہوگا۔ انہوں نے یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لوگوں کو گمراہ نہیں کرسکتی، مقبوضہ کشمیر کیلیے آزادی مارچ وقت کا تقاضا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام اور سیاسی جماعتیں بھرپور انداز میں آزادی مارچ میں شرکت کریں گے۔ بلاول کی آزادی مارچ میں شرکت سے انکار کی وجہ نہیں جانتا۔ بلاول کواے پی سی کے اعلامیے کی پاسداری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کامیابی سے ہمکنار ہوگااور حکومت کو جانا ہوگا۔واضح رہے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے حکومت کے خلاف دسمبر میں احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ روز پی پی رہنماء اعتزاز احسن نے بتایا کہ حکومت کا جانا چاہیے پارٹی کی پالیسی ہے۔ بلاول نے کہا کہ دسمبر تک حکومت نہ گئی تو میدان عمل میں ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان مذہبی بنیاد پر لوگوں کو جمع کرنا چاہتے ہیں انہوں نے اپنے جلسوں میں بھی مذہبی ایشو ہی اٹھائے۔ پی ٹی آئی حکومت سے مس مینجمنٹ ہورہی ہے۔ حکومت مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام کو اپنے خلاف کررہی ہے جبکہ حکومت کے پاس اصلاح کا ابھی موقع ہے۔میرا نہیں خیال جمہوریت کو کوئی خطرہ ہے، اگر جمہوریت کو خطرہ ہوا توپیپلزپارٹی جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
فضل الرحمان