نیب نے جتنی رقم مجھ پر ڈالی اتنا ملکی بجٹ بھی نہیں، خورشید شاہ

94

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے نیب پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ نیب مجھے1 فیصد رقم دے کرباقی رقم رکھ لے، نیب نے مجھ پر 500 ارب روپے
ڈالے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نیب کا میرے ساتھ رویہ کیسا ہے یہ آپ خود دیکھ لیں۔ نیب کی تحویل میں ہوں کچھ بولنا نہیں چاہتا۔ عدالتی ریمانڈ کے بعد بات کروں گا۔ انہوں نے اپنی صحت بارے بتایا کہ اب کچھ طبیعت بہتر ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پولِی کلینک منتقلی کے بعد بھی خورشید شاہ کی طبیعت بہتر نہیں ہوسکی۔ خورشید شاہ کی سانس اور معدے کی تکلیف برقرار ہے اور بلڈ پریشر اور شوگر کنڑول کرنے میں دشورای کا سامنا ہے۔ میڈکل بورڈ ایک بار پھر خورشید شاہ کا طبی معائنہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی جانب سے گزشتہ رات بھی اپوازیشن لیڈر کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ خورشید شاہ پولی کلینک کے افسر وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
خورشید شاہ