اسلام آباد میں تاجروں کا تاریخی مارچ ہوگا، اجمل بلوچ

93

اسلام آباد(صباح نیوز) فکسڈ ٹیکس اسکیم پر ایف بی آر اور تاجروں کے مذاکرات ناکام ہونے پر آل پاکستان انجمن تاجران نے اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کے مطابق تاجروں کا ایف بی آر کے ساتھ مذاکراتی عمل ناکام ہوگیا ہے، ایف بی آر کے ساتھ شناختی کارڈ کی شرط کے خاتمے، سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور فکسڈ ٹیکس اسکیم کے خدوخال پر اتفاق نہیں ہوسکا، مذاکرات کی ناکامی کے بعد 9اکتوبر کو ملک بھر کے تاجر نمائندے اسلام آباد میں صبح 11 بجے اکٹھے ہوں گے، یہ تاجروں کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کے تاجر نمائندے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔