منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

90

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر سابق صوبائی وزیر قانون و رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جبکہ عدالت نے شریک دیگر 5 ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ اے این ایف نے رواں سال یکم جولائی کو رانا ثنا ء اللہ کی گاڑی سے منشیات برآمد ہونے پر انہیں گرفتار کر کے ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔جس کے بعد سے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔