سکھر میں دیرینہ تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، ملزمان فرار

108

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں دیرینہ تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، پولیس اطلاع کے باوجود جائے وقوعہ پر نہ پہنچی نعش لوگوں نے اسپتال پہنچا دی،سکھر کے علاقے نواں گوٹھ میں مسلح ملزمان نے ایک شخص دلاور جان جو گھر سے کسی کام کے لیے باہر جارہا تھا پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی گولیاں لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی مگر اس کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی تو لوگوں نے لاش رکشے میں ڈال کر سول اسپتال پہنچائی جہاں سے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی پولیس کے مطابق واقعہ برادری کے دو گروہوں میں جاری دیرینہ تنازع کا شاخسانہ ہے جس میں اب تک متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔