قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے گرد گھیرا مزید تنگ ہونے لگا۔
ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کے دو بیٹے اور مبینہ فرنٹ مین نے اپنی گرفتاری کے ڈر سے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
خورشید شاہ کے بیٹوں زریق شاہ اور فرخ شاہ سمیت مبینہ فرنٹ مین سید قاسم علی شاہ نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خورشید شاہ کے بعد ان کی بھی گرفتاری کا خدشہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ نیب تحقیقات کے لیے تیار ہیں مگر ضمانت دی جائے۔
خیال رہے کہ خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں نیب کی حراست میں ہیں جہیں کچھ روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید جانیے: نیب نے پیپلزپارٹی کےرہنماء خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا