اسلام آباد( آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ وفاق بچے گا، ان کی سیاست نہیں بچے گی، کراچی کی ترقی پر لگنے والے پیسے منی لانڈرنگ میں لگے، شہر
کو کچرا کنڈی بنانے کا ازالہ کرنا ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا مودی ہٹلر کے نظریے پر عمل پیرا ہے، کشمیریوں پر بھارتی مظالم پوری دنیا میں بے نقاب کر رہے ہیں، کراچی کے مسائل کی بات کریں تو کہتے ہیں وفاق نہیں بچے گا، وفاق بچے گا لیکن ان کی سیاست نہیں بچے گی، کراچی کچرا کنڈی بن چکا ہے اس کا ازالہ کرنا ہوگا۔مراد سعید کا کہنا تھا کراچی میں بارش سے کئی لوگ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے، بلاول زرداری کا بیان آیا زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے، سندھ کے علاقے سب سے زیادہ غربت کا شکار ہیں، نیب نے مراد علی شاہ کو بلایا تو وہ اسمبلی میں بلاول کا بیان دہراتے ہیں۔
مراد سعید