ڈی جی خان سیمنٹ کے منافع میں79 فیصد کمی

275

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈی جی خان سیمنٹ کے بعد از ٹیکس منافع میں79 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستا ن اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 30 جون 2019ء کو ختم ہونے والے سال کے دوران کمپنی کو 1.86 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا ہے جو مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں 79 فیصد کم رہا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 4.16 روپے تک کم ہوگئی تاہم کمپنی نے اپنے حصہ داروں کے لیے 10 فیصد یعنی ایک روپے فی حصص کے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔