نوابشاہ ،ایگزیکٹو انجینئر آبپاشی نصرت ڈویژن کا اعلامیہ

121

نواب شاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایگزیکٹو انجینئر آبپاشی نصرت ڈویژن شہیدبینظیرآباد نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ روہڑی کینال اور نصرت برانچ میں پانی کی کمی کے باعث نصرت ڈویژن سے نکلنے والی مختلف نہریں 22 ستمبر 2019ء تک بندرہیں گی۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ ڈھورو نارو مائنر اور کیاریوں مائنر 21 ستمبر تک اور بھٹ مارو ڈسٹری،دہوجی مائنر،سہیلو مائنر، دیوان آباد مائنر،جام صاحب ڈسٹری،گپچانی ڈسٹری، شاہ حسین مائنر،چھن بندہنی ڈسٹری 22ستمبر شام 6 بجے تک بند رہیں گی۔