عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے داخلہ فیسوں میں 80 فیصد تک کمی

506

:کراچی
تعلیمی سال 2019-20ءکے لئے داخلہ کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ملک کے معروف ٹیکنالوجی انسٹیٹیوشن عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے داخلہ فیس میں 80 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔ ایسے طلباءجنہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا داخلہ ٹیسٹ کلیئر کرلیا ہے وہ اس رعایتی داخلہ فیس کے اہل ہوں گے۔ ایسے طلباءجو این ای ڈی ٹیسٹ کلیئر نہیں کر سکے، ان کے پاس یو آئی ٹی جو این ای ڈی سے وابستہ ہے، کے ذریعے این ای ڈی ڈگری حاصل کرنے کا اب بھی موقع موجود ہے۔
فیس میں رعایت دینے کا مقصد یو آئی ٹی میں الیکٹریکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کے شعبوں میں پیشہ ورانہ تعلیم کی درخواست دینے والے طلباءکی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انسٹیٹیوٹ جو این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے، اس طرح کے اقدامات کے ذریعے سستی تعلیم ممکن بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر ظاہر علی سید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ طلباءیو آئی ٹی کے جدید لرننگ کلچر کا حصہ بنیں اور پاکستان میں ٹیکنالوجی کی تعلیم کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمارے مشن میں ہماری مدد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ داخلہ کی فیس میں رعایت بھی اسی عزم کا حصہ ہے اور اس سے پاکستان کے روشن طلباءکی مالی پریشانی کسی حد تک کم ہوگی۔
طلبہ کمپیوٹر سائنس اور سافٹ ویئر انجینئرنگ میں بی ایس پروگراموں کے لئے داخلہ لے سکتے ہیں۔ بی ای الیکٹریکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سسٹمز، الیکٹرانک، ٹیلی مواصلات اور پاور میں بھی داخلے کھلے ہیں۔ درخواست فارم www.uit.edu پر ڈاو¿ن لوڈ کے لئے دستیاب ہیں اور 26 ستمبر 2019 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پاکستان کے ایک جدید ٹیکنالوجی اداروں میں سے ایک ہے اور پاکستان میں طلبا کے لئے معیاری ٹیکنالوجی تعلیم کو قابل رسائی بنانے کے لئے مستقل طور پر کام کر رہا ہے۔ گزشتہ 25 سالوں میں انسٹی ٹیوٹ سے اب تک 4000 طلباءفارغ التحصیل ہوئے ہیں جبکہ اس وقت تقریبا 1500 طلباءداخلہ لے رہے ہیں۔
OOOO