ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سینٹر دادو کا اعلامیہ

125

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سینٹر دادو، مورو کی طرف سے مطلع کیا جاتا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر 2019ء دوسرے مرحلے میں یکم ستمبر سے داخلے جاری ہیں۔ اس مرحلے میں طلبہ ایم اے، ایم ایس سی، بی ایڈ، ایم ایڈ، ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن، ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس اور بی ایس آن لائن انڑڈسٹنس لرننگ موڈ میں داخلے لے سکیں گے جو کہ 15 اکتوبر 2019ء تک جاری رہیں گے۔ یہ تمام تعلمی مواقع انہیں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں اعلیٰ نوکریاں دلوا سکتے ہیں۔ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں طلبہ ایم ایڈ، ایم ایس سی، پاکستان اسٹڈیز، اکنامکس، اسٹیٹکس، ماس کمیونیکیشن، پبلک نیوٹریشن جینڈر اینڈ وومن اسٹڈیز اور ایڈمنسٹریٹو سائنسز، ایم کام، ایم اے اردو انگلش عربی اسلامیات میں داخلہ لے سکیں گے جبکہ طلبہ گھر بیٹھے بی بی اے اور بی ایس (او ڈی ایل) میں اکائونٹنگ اینڈ فنانس اردو انگلش پاکستان اسٹڈیز لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس جینڈر اینڈ وومن اسٹڈیز میں ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ میں بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔ تمام امیدوار پراسپیکٹس کو اچھی طرح سمجھ کر فارم بھریں اور جمع کروائیں۔ داخلہ فیس صرف الائیڈ بینک یا مسلم کمرشل بینک کی برانچوں میں جمع ہوگی، لوگ گھر بیٹھے ان تعلیمی پروگرامز میں داخلہ لے کر پوری د نیا میں جانی اور مانی اسناد حاصل کرسکتے ہیں۔