کم کلسٹرز کا دوبارہ انٹرنیشنل  ٹینس کورٹس میں واپسی کا فیصلہ

253

برسلز (جسارت نیوز) بیلجیئم کی سابق اسٹار کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک کم کلسٹرز نے دوسری مرتبہ انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کر دیا، وہ آئندہ سال ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹس میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ کلسٹرز نے پہلی مرتبہ 2007ء میں انٹرنیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم 2سال بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا تھا اور3 مزید گرینڈ سلیم ٹائٹلز اپنے نام کئے۔ 2012ء میں انہوں نے دوبارہ انٹرنیشنل ٹینس سے کنارہ کشی اختیار کر لی لیکن اب 7 سال بعد انہوں نے دوبارہ ٹینس کورٹس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔ کلسٹرز نے بیان میں کہا کہ سرینا ولیمز اور وکٹوریہ آزارینکا کو ماں بننے کے بعد بھی عمدہ پرفارم کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے بہت حوصلہ ملا ہے، اس عمر میں میرے لئے بلاشبہ یہ ایک بڑا چیلنج ہو گا تاہم میں عمدہ پرفارم کرنے کیلئے خوب محنت کروں گی۔ملتان میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں 4ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

انکو 117 کے انفرادی اسکور پر جو روٹ نے اپنا شکار بنایا۔