کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے اہم مشاورتی اجلاس اٹھارہ ستمبر کو طلب کر لیاہے۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری کے مطابق پارٹی کی سنیئر قیادت دسمبر کے بعد حکومت کے خاتمے کی تحریک پر مشاورت کریں گے، اجلاس میں چیئرمین پی پی پی کی رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ملک گیر دورے پر بھی مشاورت اورحتمی لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔