نوابشاہ، کراچی میں آرٹیکل 149 کے نفاذ کیخلاف پیپلز پارٹی نے احتجاجی ریلی

161

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کراچی میں آرٹیکل 149 کے نفاذ کیخلاف پیپلز پارٹی نے احتجاجی ریلی نکالی جو پیپلز سیکرٹریٹ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکا نے وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پرپیپلز پارٹی کے ضلعی صدر علی اکبر جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سندھ سے علیحدگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ آراٹیکل 149 کی آڑ میں کراچی کا کنٹرول وفاق کو دینے کیخلاف سندھ کا بچہ بچہ اٹھ کھڑا ہوگا۔