کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور میں33ویں قومی گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں سندھ کراٹے ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز کردیا گیا، جہاں میل اور فی میل کھلاڑیوں کو قومی گیمز میںمیڈل کے لانے کے لئے تیار کرنا ہے،33ویں قومی گیمزپشاور میں 26اکتوبر تا یکم نومبر تک شیڈول ہیں۔سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالحمید کے مطابق کراچی کا کیمپ جمنازیم ہال ککری گرائونڈ لیاری میں جاری ہے ،جس میں کراٹے کے مقابلے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے نئے مقابلہ قوانین کے تحت ہونگی ،کیمپ میں میل فی میل کے تمام ایونٹ شامل ہونگے ،کراچی کا تربیتی کیمپ جمنازیم ہال ککری گرائونڈ لیاری کراچی میں شروع ہوچکا ہے جس میں فزیکل فٹنس ،کراٹے کھیون کمیتے ،کاتا اور ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے نئے مقابلہ قوانین کی تربیت دی جارہی ہے ،سابقہ نیشنل چیمپئن حامد بختیار کو اس کا کیمپ کا فزیکل فٹنس اور کمیتے کا کوچ مقرر کیا گیا ۔ایشین کراٹے فیڈریشن کے کوالیفائیڈ جج سینسی عبدالرحیم کا تا کی تربیت دینگے اور پاکستان کراٹے فیڈریشن کے رجسٹرڈ ریفری سینسی کرامت اللہ خان ،ورلڈ کراٹے فیدریشن کے نئے مقابلہ قوانین کی تربیت دینگے ، محمد معین ڈھیڈی کو کارڈ اینالسٹ مقرر کیا گیا ہے وہ کیمپ کے تمام کھلاڑیوں اور کوچز کے رکارڈ کو اپڈیٹ کرنے کے ذمہ دار ہونگے ۔کراچی کا تربیت کیمپ روزانہ شام 7تا رات 10بجے تک جاری رہے گا۔ سندھ مینز اور ویمنز کراٹے ٹیم کے فائنل ٹرائلز کی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائیگا۔