پیرس(جسارت نیوز)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربیا کے نامور ٹینس اسٹار اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ ہسپانوی ٹینس اسٹار یو ایس اوپن چیمپئن رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔خواتین کھلاڑیوں کے سنگلز مقابلوں میں اور آسٹریلیا کی ایشلیگ بارٹی نے جاپان کی سابق عالمی نمبر ایک نائومی اوساکا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے اور وہ ایک درجہ ترقی پاکر دوسرے سے پہلے نمبر پر پہنچی ہیں جبکہ جاپان کی سابق عالمی نمبر ایک نائومی اوساکا چار درجے تنزلی کے بعد پہلے سے چوتھے نمبر پر چلی گئیں ہیں۔ایلینا سیوٹولینا پانچ درجے ترقی پاکر پانچویں سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔یو ایس اوپن ویمنز سنگلز چیمپئن کینیڈین سٹار بیانکا اینڈرسکیو نے لمبی چھلانگ لگائی ہے اور وہ 15 درجے ترقی پانے کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئیں ہیں۔ جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکووا اور یوکرائن کی ایلینا سیوٹولینا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ ہسپانوی روبرٹو باٹسٹا ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔ آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ مینز رینکنگ میں سربین اسٹار اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ یو ایس اوپن میں شکست کے باوجود بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔یو ایس اوپن چیمپئن سپین کے رافیل نڈال دوسرے اور سوئس اسٹار راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں۔ روس کے ڈینیلی میڈویڈو ایک درجہ ترق پاکر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، آسٹریا کے ڈومینک تھیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو چھٹے نمبر پر ہیں، یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جاپان کے نیشیکوری ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں سے آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔