ملتان سکھر موٹروے آج ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا

149

اسلام آباد (آن لائن) وزارت مواصلات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی پریس ریلیز کے مطابق ملتان سکھر موٹروے (M-5) کو آج ہلکی ٹریفک لے لیے کھول دیا جائے گا۔ یہ موٹروے سی پیک کا اہم حصہ ہے۔ 6 رویہ اس موٹروے کی لمبائی 392 کلو میٹر ہے جس سے ملک کے 2 صوبوں پنجاب اور سندھ کے درمیان معاشی سرگرمیوں کی رفتار تیز ہوگی اور صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ زرعی شعبہ بھی خاطر خواہ مستفید ہو گا۔