لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے ففتھ جوڈیشل مجسٹریٹ صادق علی بروہی نے محرم الحرام کی چھٹیوں کے بعد پہلے روز اچانک گرلز ڈگری کالج اور گرلز ہائی اسکول کا دورہ کیا، جہاں اساتذہ اور طالبات کی حاضری چیک کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے گرلز ہائی اسکول دورے کے دوران 43 فیمیل ٹیچرز غیر حاضر ہونے پر جبکہ تین ہزار طالبات میں سے سو طالبات کلاس میں موجود ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے گرلز ڈگری کالج میں بھی دورے کے دوران 11 فیمیل ٹیچرز کے غیر حاضر ہونے اور کلاسوں میں طالبات کی حاضری کم ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کالج کی پرنسپل اور ہائی اسکول کی ہیڈ مسٹریس کو ہدایت کی کہ وہ اساتذہ اور طالبات کی حاضری کو یقینی بناکر معیاری تعلیم فراہم کریں۔