ڈیم پر چار پائی ڈال کر پہرہ دینے والا شخص لاپتا ہے، احسن اقبال

104

اسلام آباد( آن لائن )ملک میں آبی مسائل اور آبی قلت کے پیش نظر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہی ڈیمز کی تعمیر کا حکم دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے ایک فنڈ بھی قائم کیا جس کا نام بعد میں ’’چیف جسٹس وزیراعظم ڈیم فنڈ‘‘رکھ دیا گیا تھا۔ جس میں ملک میں موجود پاکستانیوں سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی پیسے جمع کروائے۔ عدالت عظمیٰ کے حکم کے بعد حکومت نے 2 ڈیمز دیا میر بھاشا اور مہمند کی تعمیر کے لیے فنڈز قائم کیے تھے جس میں سرکاری لازمین،اداکاروں،قومی کھلاڑیوں اور سماجی شخصیات سمیت عوام نے پیسے جمع کروائے تھے۔ پنجاب حکومت کے صوبائی ملازمین نے ایک ارب روپے، پاکستان فوج نے 58کروڑ اور پاک فضائیہ کے ملازمین نے10 کروڑ روپے دیے تھے بظاہر لگتا ہے کہ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے یہ مہم ٹھنڈی پر گئی ہے۔ماضی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دینے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد جھونپڑی بنا کر ہی کیوں نہ رہنا پڑے پہرہ دوںگا۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے سابق چیف جسٹس پر تنقید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک صاحب ہوتے تھے جنہوں نے اربوں روپے کی اپنی تشہیری مہم ڈیم کے نام پر چلائی ااگر کسی شخص کو پتہ ہو کہاں ہیں؟ کیا کر رہے ہیں؟ کتنا ڈیم بنا چکے ہیں؟ تو معلومات میں ضرور اضافہ فرمائیں۔احسن اقبال کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیاپر ایک بحث کا آغاز ہو گیا۔
احسن اقبال