پاکستانی اسکواڈ،ایشیئن مینز والی بال چیمپئن شپ میںشرکت کیلیے ایران پہنچ گئی

138

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 19 رکنی پاکستانی اسکواڈ،ایشیئن مینز والی بال چیمپئن شپ میںشرکت کیلئے ایران پہنچ گئی۔ چیمپئن شپ کل سے 21 ستمبر تک ایران کے شہر تہران میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری شاہ نعیم ظفر نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ قومی ٹیم 13 کھلاڑیوں اور 6 آفیشلز پر مشتمل ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کو گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے۔ ان کے ساتھ جنوبی کوریا، انڈونیشیا اور کویت شامل ہیں۔ میزبان ایران ،قطر، سری لنکا اور آسٹریلیا کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن جاپان، چائینیز تائپے، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ چین ، قازخستان ، بھارت اور عمان کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کل اپنا پہلا میچ 4 مرتبہ کے چیمپئن جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گی ، دوسرا میچ 14 ستمبر کو انڈونیشیا جبکہ تیسرا میچ 15 ستمبر کو کویت کے خلاف کھیلے گی۔ نعیم ظفر نے کہا کہ ان کے گروپ کی ٹیمیں زیادہ مضبوط نہیں ہیں اور ہمارے دوسرے رائونڈ میں کوالیفائینگ کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ایونٹ کیلئے کورین کوچ کی نگرانی میں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت حاصل کی ہے۔