مولانا فضل الرحمان نےاپنی ممکنہ گرفتاری کےبعدآزادی مارچ کی قیادت کیلیے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ممکنہ گرفتاری کےبعد قیادت کیلیے5ناموں پر غور کیاجارہا ہے، قیادت کے لیے سرفہرست مولانا غفور حیدری ہیں جب کہ اکرم درانی،مولانا عطاء الرحمان،علامہ راشد خالد سومرو،مولانا اسعد محمود کےنام بھی زیر غو ر ہیں۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری یانظر بندی کی صورت میں پہلی،دوسری،تیسری قیادت تجویز کی جائے گی۔مولانا فضل الرحمان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کی گرفتاری ہویانظر بندی کسی بھی صورت میں آزادی مارچ ملتوی نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاؤن کا اعلان کررکھا ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو شامل کرنے کے لیے رابطے کیے جارہے ہیں۔