لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) قنبر کے گاؤں نہال خان چانڈیو میں سانپ کے ڈسنے سے 32 سالہ نوجوان مختار علی چانڈیو بے ہوش ہوگیا، جسے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں طبی امداد دے کر ہوش میں لایا گیا۔ ورثا کے مطابق مختار علی چانڈیو زرعی زمین میں مال مویشیوں کے لیے گھاس کاٹ رہا تھا کہ اچانک سانپ کے ڈسنے سے وہ بے ہوش ہوگیا۔