شن بوکو شوتوکان کے تحت پاکستان کراٹے چمپئن شپ کا انعقاد

254

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم دفاع کراٹے چمپئن شپ کالانڈھی اسپورٹس کمپلیکس میں شاندار انعقاد۔ شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی کے زیر اہتمام اور شن بوکو ایسوسی ایشن جے کے ایس پاکستان کی زیر نگرانی ہونے والے ٹیم ایونٹ مقابلوں میں ٹیم مارخور نے 7کے مقابلے میں 15پوائنٹس لیکر ٹیم ٹایئگرز کو شکست دی جبکہ ٹیم شاہین نے11کے مقابلے میں 15پوائنٹس کے ساتھ ٹیم ایگلز کو ہرادیا۔ کومیتے مقابلوں میں استشنا ڈینئیل نے انشال حسین کو5-2سے شکست دی ، ایم ارشاد نے حنین خان کو 5-1سے جبکہ وائز صدیقی نے ارحم خان کو 8-2سے ہرا دیا۔ جونیئر گروپ میں غوثیہ سبحانی نے انس کو 8-4سے، شاہ فہد نے ایم وثیق کو 4-2سے جبکہ راحم صدیقی نے شاہ میر حسین کو 7-2سے ہرا کر پہلی پوزیشن کی ٹرافی پر قبضہ جمایا۔ جونیئر انفرادی کاتا کے مقابلوں میں ارزم خان نے سید مدثر علی کو جبکہ واجاہت ڈینئیل نے عبدالاحد کو ہراکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ مہمان خصوصی گولڈن اسٹار آرٹ اکیڈمی کے بانی ممتاز سماجی شخصیت اقبال آرزو اور مہمانان اعزازی آئرن مین اسپورٹس اکیڈمی کے دلشاد خان یوسفزئی اور واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کے آرگنائزر اعجاز احمد قریشی نے یوم دفاع کراٹے چمپئن شپ میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور شرکاء کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے۔ بعد ازاں چمپئن شپ کے چیف آرگنائزر اور شن بوکو ایسوسی ایشن کے بانی وصدر شی ہان شہزاد احمد نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان اعزازی کوچمپئن شپ کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔