صوبائی وزیر صحت کا راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں کا دورہ

122

لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں کا دورہ کرنے پہنچ گئیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے بے نظیر بھٹو اسپتال، ہولی فیملی اسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر نے وزیر صحت پنجاب کو اسپتالوں میں مریضوں کو مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے سرکاری اسپتالوں کے خصوصی ڈینگی وارڈز کے علاوہ مختلف وارڈز کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز، ان ڈور، آوٹ ڈور اورایمرجنسی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کابھی جائزہ لیا۔ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کا شکار مریضوں کے لیے طبی سہولیات تسلی بخش ہیں اورڈینگی کے تدارک کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔