ریاستی اداروں کوقومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے ‘مولانا فضل الرحمن

299

اسلام آباد(صباح نیوز )برصغیر پاک وہند کی معروف علمی وروحانی شخصیت مولانامحمدطلحہ کاندھلوی کی دینی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے دارالعلوم زکریاترنول اسلام آبادمیں،،حضرت پیر جی سمینار،،مولاناپیر عزیز الرحمن ہزاروی کی سرپرستی میں منعقد کیاگیاجس سے جمعیت
علما اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نائب صدر مولاناانوارالحق،تحریک ایمان وتقوی کے امیر مفتی سید مختار الدین شاہ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغ مولانااللہ وسایا،شیخ الحدیث مولاناعبدالحلیم دیرباباجی،مولاناعبدالرف مکی،مولاناعمر عبدالحفیظ مکی،مولانااحمدمدنی،مولانامحمدالیاس گھمن ودیگر نے خطاب کیا جے یوآئی سربراہ مولانافضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دینی مدارس قومی دھارے میں ہیں ریاستی اداروں کوقومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے حکومت تنظیمات مدارس کے ساتھ مذاکرات کاکھیل کھیل رہی ہے جس کانتیجہ نکلتانظر نہیں آرہادینی مدارس فلا ح انسانیت کے عظیم ادارے ہیں دینی مدارس کاکردار اس خطے میں محدود کرنے کی کوششیں گزشتہ 2سوسال سے کی جارہی ہیں انگریز سامراج نے بھی مولوی اور مدرسے کو معاشرے کے پست ترین درجے میں رکھااور آج بھی مولوی اور مدرسے کاتعلق دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے مولانامحمدطلحہ کاندھلوی کی ساری زندگی عشق الہی اور سنت نبوی سے مزین تھی اہل اللہ کی صحبت دلوں کونورایمانی سے مزین کرتی ہے مولاناطلحہ کاندھلوی عالم اسلام کی عظیم علمی وروحانی شخصیت مولف فضائل اعمال مولانامحمدزکریاکاندھلوی کے فرزند اور مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپور،دارالعلوم دیوبند،دارالعلوم زکریااسلام آبادسمیت ہزاروں مدارس ومکاتب ودینی تنظیمات کے سرپرست تھے وہ اس سال عیدالاضحی کے دن انتقال کرگئے تھے ۔