نواب شاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) قائد عوام یونیوسٹی میںانٹری ٹیسٹ کا پر چہ آؤٹ ہو نے کی اطلاعات پر وائس چانسلر نے کمیٹی تشکیل دے دی، انٹری ٹیسٹ کا پرچہ شوشل میڈیا پر وائرل ہونے چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی نے استعفا دے دیا تھا۔ 24 اگست کو قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی میں ہونے والے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ مبینہ طور پر شوشل میڈیا وائرل ہونے کے بعد ایڈمیشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالفتاح چانڈیونے استعفا دے دیا تھا۔ اس سلسلے میں قائد عوام یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سموں نے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے کانوٹس لیتے ہوئے انکوئری کمیٹی تشکیل دی، جس میںپروفیسر ڈاکٹر عثمان کیریو، پروفیسر ڈاکٹر زاہد کیریو، پروفیسراصغر میمن اورڈپٹی رجسٹرارمحمد عثمان مری شامل ہیں۔